23 فروری 2015 - 20:16
تکریت کو تین دنوں میں آزاد کرالیں گے: البدر ارگںائزیشن

عراق کی بدر ارگنائزیشن کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ شمالی عراق کا شہر تکریت، تین روز میں آزاد کرالیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر اور البدر ارگنائزیشن کے سربراہ کے مشیر کریم النوری نے کہا ہے صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت کو آزاد کرانے کی کاروائی میں شرکت کے لئے ہزاروں جوان پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ کاروائی اتوار یا پیر کو شروع ہونے والی تھی تاہم اب چند روز کی تاخیر سے انجام دی جائے گی تاکہ تمام تیاریاں مکمل ہوجائیں اور یہ کاروائی کسی غلطی کے بغیر انجام پائے۔ کریم النوری نے کہا کہ صوبہ صلاح الدین کے جوانوں نے عوامی رضاکار فورس کے ساتھ مل کرتکریت کا محاصرہ کرلیا ہے اور آئندہ چند روز میں عراقی فوج مخصوص محاذوں سے تکریت میں داعش کے خلاف حملے کرے گی۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر نے کہا ہےکہ تکریت میں داعش کے خلاف اچانک حملوں کے ساتھ ہی اس شہر کو تین روز ميں آزاد کرالیں گے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق دہشت گردگروہ داعش نے تکریت کے بہت سی سرکاری عمارتوں میں بم نصب کر رکھے ہيں۔

.......

/169